سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بری خبر
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiE-w0LabCkaoUbdDbxjNUrM1on6yyep9B6iLEAPAJbW0cChQ1E7wfI90svakHoq98cn5Q7w1y6PwQDH2Fj-LkiJE2cVbw1NGScYvEHYJDPrsn7jNOIdI9jkTOLSrJPk0qioV-UJbpOfJHZDT0icmfKwZUyuk6bBBUu9guIpMeBa_VePGO3LFvfU1GSefB_/w640-h314/solar-net-metering-696x342.jpg)
سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بری خبر: حکومتی پالیسی میں تبدیلی کا امکان سولر نیٹ میٹرنگ سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کے لیے بری خبر آگئی ہے۔ حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی کا عندیہ دیا ہے، جس کے بعد اس نظام سے فائدہ اٹھانے والے صارفین بھی مہنگی بجلی استعمال کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لیے ایک مسئلہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین تین سال میں اپنی سرمایہ کاری پوری کر لیتے تھے، مگر اب ایک سے ڈیڑھ سال میں ہی اپنی سرمایہ کاری واپس حاصل کر لیتے ہیں۔ اس صورتحال نے پاور سیکٹر کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔ وزیر توانائی نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی جائے گی۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ح...